پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شاہین یونٹی نشتر کا اجلاس‘ فرنٹ لائن سولجرز کیلئے اضافی تنخواہ کے برابر رسک الاؤنس کا مطالبہ

      پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شاہین یونٹی نشتر کا اجلاس‘ فرنٹ لائن ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شاہین یونٹی نشتر ہسپتال ملتان کے صدر رانا عامر علی۔ سرپرست اعلی راو عرفان۔چ?رمین وسیم(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

سلیم۔جنرل سیکرٹری چوہدری سعید احمد۔ چیف آرگنائزر ملک منور بوسن۔ نائب صدور راو اکبر۔ماجد نعیم۔ ماسٹر برکت۔ جیمس حبیب۔ سائرہ شیخ۔سیکرٹری فنانس راو رفیق۔سیکرٹری اطلاعات محمد اصغر۔آفس سیکرٹری سجاد خان جگلانی۔ایڈیشنل سیکرٹری عمران وینس۔ پریس سیکرٹری۔باسط ہاشمی نے نشترہسپتال ایسوسی ایشن آفس میں ہنگامی اجلاس کرتے ہوے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے فرنٹ لانے پر لڑنے والے طبی عملے کے لئے ایک بنیادی تنخواہ کے برابر رسک الاؤنس کے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وزیراعلی پنجاب جناب عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک اضافی تنخواہ کے برابر رسک الاؤنس محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو دیا جا? کیوں کہ قرنطینہ سینٹرز سمیت باقی تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بھی کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے آئسولیشن وارڈز بنائے گئے ہیں جن میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کو دیکھا جاتاہے اس لئے محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹرز اور نرسز اور پیرا میڈکس سمیت تمام ھیلتھ ورکرز کو بھی ایک اضافی تنخواہوں کے برابر الاؤنس دیا جاے تاکہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔ ملک میں موجودہ لاک ڈا?ن کی وجہ سے جہاں سارا ملک پریشان ہے وہاں ملازمین بھی اس سے بہت متاثر ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی نے 84 گھنٹے کا تنخواہ کے ساتھ جو مشروط نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرا میڈکس بیشمار مسائل کا شکار ہیں حکومت کرونا وا?رس کے خاتمے کے لیے قربانیاں دینے والے تمام پیرا میڈکس کو ایک بنیادی تنخواہ کا اجرا کرے۔ تاکہ ملازمین دلجمعی کیساتھ کرونا وا?رس کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔ عالمی ایمرجنسی کے ان حالات میں حکومت طبی عملے کی حوصلہ افزاء کرنے کی بجائے انکو مایوس مت کرے اور نشتر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باقی اداروں کی طرح ایک کمیٹی قائم کرے جو حکومت کو تمام ہیلتھ پروفیشنلز کو ایک اضافی تنخواہ جاری کرنے کی سفارشات مرتب کرے۔ اجلاس میں رانا علی حسن۔سمیع اللہ۔ملک فرحان۔شاہد داو۔محمد شاہد۔راشد ستار۔نوید احمد۔ملک اسرار۔محسن علی مقداد۔جیمس حبیب۔نوید انجم۔عبید اختر۔شمشاد نواز۔رضوان مصطفیٰ۔ راؤ جاوید اختر۔جام نواز۔راو شفیق۔عامر رحمانی۔راو رفیق۔مبارک مسیح۔خالد سندھو۔خالد مقصود۔اصغر۔رانا روشن۔راو ثاقب۔رانا نوید۔وحید وینس۔ودیگر نے بھی شرکت کی۔

مطالبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -