خاتون کی ویڈیو بنانے کا مقدمہ‘ ملزم کی ضمانت منظور

  خاتون کی ویڈیو بنانے کا مقدمہ‘ ملزم کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے خاتون کو ہوس کا نشانہ اور قابل اعتراض حالت میں ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں ملوث کی ضمانت بعد از گرفتاری ایک لاکھ(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم عاطف نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف خاتون (م) نے 16 نومبر 2019 کو مقدمہ درج کرایا جس میں دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا اور الزام عائد کیا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر 2 اکتوبر کو خاتون کے ساتھ زناء کیا اور قابل اعتراض ویڈیوز بنائی اور اب بلیک میل کررہا ہے۔ مزید الزام عائد کیا کہ خاتون ملزم عرفان کے والد سے دوائی لینے کی غرض سے آئی تھی جو کہ عطائی ڈاکٹر ہے۔ ملزم سے پوچھا کہ ڈاکٹر صاحب سے دوائی لینی ہے جس نے ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مال مویشی کے بھانے میں جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا تاہم تفتیشی افسر نے عدالت میں تسئلی بخش جواب پیش نہیں کیا جس پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔