ڈینگی مچھر کی افزائش کا خطرہ‘ لاروا تلف کرنے کیلئے ہیلتھ ٹیمیں متحرک‘مزارات پر سپرے

ڈینگی مچھر کی افزائش کا خطرہ‘ لاروا تلف کرنے کیلئے ہیلتھ ٹیمیں ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرہ کے پیش نظر ڈینگی کے خلاف شہر بھر میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے سوئیپنگ جاری،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ڈینگی سرویلنس ٹیمیں (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

فوکل پرسن ڈاکٹر عطاالرحمان کی سربراہی میں متحرک ہو گئی ہیں، ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے شیر شاہ ٹاون ریلوے کالونی کی سرویلنس اور لارواسائڈنگ کی،فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ شہری اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں،گملوں،پانی کی ٹینکی اور روم کولر کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں،پرانے ٹائر اور کھلی جگہوں پر رکھے کاٹھ کباڑ کو ڈسپوز آف کردیں،ڈاکٹر عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف ڈینگی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے،مزید برآں ڈینگی ٹیموں کی جانب سے درگاہوں اور مزارات پر ڈینگی سپرے بھی کیا گیا جس کی سربراہی ڈاکٹر عطاالرحمان نے خود کی۔

سپرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -