یوم علی ؓ : پولیس لائن شہدا حال میں امن کمیٹی ممبران کی خصوصی میٹنگ

  یوم علی ؓ : پولیس لائن شہدا حال میں امن کمیٹی ممبران کی خصوصی میٹنگ

  

ڈیرہ غازیخان‘لودھراں (سٹی رپورٹر‘نمائندہ پاکستان)ڈی پی او اختر فاروق کی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ پولیس لائن شہداء ہال میں امن کمیٹی ممبران، منتظمین امام بارگاہ سے یوم شہادت حضرت علی ؓ پر سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس لائن شہدا ہال میں خصوصی میٹنگ ہوئی(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

۔ ڈی پی او ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کو مزید امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اور دہشت گردی فرقہ وارایت اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے امن کمیٹی کے تمام عہداران 21رمضان المبارک شہادت حضرت علی ؓ کی یاد میں نکالے گئے جلوس میں پنجاب پولیس سے ملکر اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں۔ ڈی پی او اختر فاروق نے مزید کہا کہ کورونا کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داری نبھایں۔ اس موقع پرڈی پی او نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹیمپریری ریذیڈنس ایکٹ، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور وال چاکنگ جیسے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ تمام لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ خود بھی ان پر عمل پیرا ہوں اور باقی لوگوں کو بھی ان کے متعلق آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا آپ تمام مکاتب فکر اور بین المذاہب کمیٹی تمام عہداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر تمام جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کرتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ہر گلی ہر گھر میں امن کا قیام پہنچے گا میٹنگ میں امن کمیٹی ممبران اور منتظمن میں سے سید ظفر عباس نقوی، ندیم حیدر نقوی و دیگر امن کمیٹی ممبران و نمائندگان نے شرکت کی میٹنگ کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق امن وامان کی صورتحال اورکورنا وائرس سے بچاؤ بارے ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے لودھراں پولیس اورپاک فوج کا مشترکہ فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔فلیگ مارچ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کیا گیا۔ضلع میں فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او سید کرار حسین نے کی۔فلیگ مارچ میں پولیس،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس،ریسکیو1122اور پاک فوج کی گاڑیوں نے حصہ بھی لیا۔فلیگ مارچ کے دوران بازاروں،مارکیٹوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔فلیگ مارچ کے دوران ڈی پی او سید کرار حسین نے کہاکہ فلیگ مارچ کا مقصد رمضان المبارک کے آخری عشرہ اوریوم علی ؓ پر سکیورٹی انتظامات سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ بارے ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنانا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کی تدابیرپرعمل ہر فرد پر لازم ہے جس پر سوفیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگاکسی کو خلاف ورزی کی ہرگز اجاز ت نہیں دی جائیگی۔ تاجر برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اورایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی دکان کو سیل کردیا جائے گا۔

میٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -