مقدس اوراق جلانے کا مقدمہ کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی

  مقدس اوراق جلانے کا مقدمہ کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر  )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مقدس اوراق جلانے کے مقدمہ میں شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 8 جون تک بغیر کارروائی ملتوی کردی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

ہے چونکہ ملزم کو جیل سے عدالت پیش نہیں کیا جاسکتا۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اولڈ کوتوالی کے مطابق ملزم ارسلان کے خلاف لیڈی سب انسپکٹر قرات العین کی مدعیت میں 6 ستمبر 2019 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پولیس کو بذریعہ 15 اطلاع ملی کہ ارسلان نامی شخص نے مقدس کتاب کے اوراق کو جلا کر شہید کردیا ہے۔ جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور جلے ہوئے مقدس صفحات اور دیگر شواہد موقع سے اکھٹے کرکے ملزم کو حراست میں لیا تھا۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -