مختیار ٹاون میں غیر قانونی گیٹ وے کا انکشاف، چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

      مختیار ٹاون میں غیر قانونی گیٹ وے کا انکشاف، چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے مختیار ٹاون میں چھاپہ مار کر غیر قانونی گیٹ وے پکڑ لیا ایف آئی اے نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے گیٹ وے ڈیوائس اور دیگر ڈیوائسز برآمد کر لیں تفصیل کے مطابق سائبر کرائم ونگ ملتان نے اطلاع ملنے پر مختیار ٹاون میں چھاپہ مارا اور غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی ایف آئی اے حکام نے موقع پر موجود ایک(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

ملزم سید محمد عاقب کو گرفتا ر کر لیا ملزم کے قبضہ سے دو گیٹ وے ڈیوائسز، جعلی انگوٹھے کے نشانات، موبائل فون، سم ایکٹیویشن ڈیوائس، مختلف کمپنیوں کی سمز، انٹر نیٹ ڈیوائسز اور دیگر سامان برآمد کر لیا ملزمان جعلسازی سے حاصل کی گئی سمز کے ذریعے گیٹ وے چلا رہے تھے ایف آئی اے حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -