خصوصی پرواز ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر آج لاہور پہنچے گی

  خصوصی پرواز ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر آج لاہور پہنچے گی

  

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق 14 مئی کو ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی پرواز لاہور روانہ ہوگی۔ 16 مئی کو پی آئی اے کی پرواز مدینہ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

منورہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔جدہ سے پی آئی اے کی پرواز 18مئی کو250 پاکستانیوں کو لے کر فیصل آباد روانہ ہوگی،21 مئی کودمام سے 250 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستانی واپس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -