آصف زرداری کے انتقال کی خبریں بے بنیاد، فاروق ایچ نائیک

  آصف زرداری کے انتقال کی خبریں بے بنیاد، فاروق ایچ نائیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں، کورونا کے باعث وہ اپنے گھر میں ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں خورشید شاہ کے وکیل فاروق ایچ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

نا ئیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آصف علی زرداری کیخلاف من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کو کئی بیماریاں ہیں، کمر کی تکلیف ہے اور ہاتھ کانپتے ہیں۔نیب قانون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر نیب قانون بنائے اس سے زیادہ اچھی بات نہیں ہو سکتی۔ میں نے نیب قانون میں ترامیم پر ڈرا فٹ بنایا ہے جو اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے، میں نے انکوائری اور انویسٹی گیشن کی سطح پر گرفتار نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا میرے ڈرافٹ میں نیب قانون سے سیکشن 9 ختم کرنے کی تجویز ہے۔
فاروق ایچ نائیک