میپکو ملازمین کو عید سے قبل واجبات ادا کرنیکی ہدایت

میپکو ملازمین کو عید سے قبل واجبات ادا کرنیکی ہدایت

  

ملتان(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹرفنانس میپکو جہانگیر بھٹہ نے کہا ہے کہ میپکو ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تمام واجبات/بقایاجات اداکردئیے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر م(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

یپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر میپکو ریجن کے تمام ملازمین کے ٹی اے /ڈی اے، میڈیکل بلز، آف ڈے ویجز اور متفرق بلوں کی ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں۔ میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت تمام شعبوں کے ملازمین کو بروقت ادائیگیاں کرنے کے لئے شعبہ فنانس کے سٹاف کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور سٹاف کو پابند کیاگیاہے کہ عیدالفطر سے قبل ٹی اے /ڈی اے، میڈیکل بلز، آف ڈے ویجز اور متفرق بلوں کی ادائیگیاں کرکے ملازمین کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ گزشتہ روز شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن کے سٹاف نے فنانس ڈائریکٹر جہانگیر بھٹہ کوشعبہ کنسٹرکشن کے تمام ملازمین کے واجبات /بقایاجات اداکرنے پر شکریہ اداکیا۔ زونل سیکرٹری رانا زاہد جاوید نے فنانس ڈائریکٹر کو پھولوں کا گلدستہ دیا۔ اس موقع پر منیجر سی پی اینڈ سی آفتاب فضل، منیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس اقبال منور، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن محمد اصغر گھلو،ڈپٹی ڈائریکٹر کارپورٹ اکاؤنٹس راؤ جاوید اقبال اور دیگر افسران وملازمین بھی موجود تھے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -