دوسری شادی کیوں کی‘ بھائی مشتعل بہن پر فائرنگ‘ خاتون ہسپتال منتقل

  دوسری شادی کیوں کی‘ بھائی مشتعل بہن پر فائرنگ‘ خاتون ہسپتال منتقل

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں بھائی نے بہن کو دوسری شادی کرنے کی وجہ سے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ(بقیہ نمبر21صفحہ7پر)

شاجمال کے نواحی موضع ٹبی نوناری کی رہائشی رابعہ بی بی نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔جس کا اس کے بھائی فاروق اور سابقہ شوہر بلال کو بہت دکھ تھا۔ رابعہ بی بی نے نے بتایا میں تین بچوں کی ماں ہوں اور گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے ملتان رہائش رکھی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز بھائی نے ٹیلی فون کر کے بلوایا اور موقع ملتے ہی بھائی فاروق نے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا جب کہ سابقہ خاوند بلال باہرکھڑا رہا۔ رابعہ کو فوری رورل ہیلتھ سینٹر شاہ جمال کے ایمرجنسی وارڈ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ ریفر کر دیا۔ رابعیہ بی بی کے بیان پر پولیس تھانہ شاہ جمال نے کارروائی شروع کردی ہیں اور تفتیشی افسر ابراہیم خان نے سابقہ خاوند بلال کو گرفتار کرلیا ہے اور بھائی فاروق کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -