16سالہ بیٹا گردوں کے مرض میں مبتلا‘ حالت نازک حکومت‘ مخیر حضرات علاج کیلئے امداد دیں‘والد محمد قاسم ارائیں کی بات چیت

16سالہ بیٹا گردوں کے مرض میں مبتلا‘ حالت نازک حکومت‘ مخیر حضرات علاج کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوٹی زیریں (نامہ نگار ) سب تحصیل کوٹ چھٹہ کے نواحی قصبہ کوٹلہ غلام کے رہائشی محمد قاسم ارائیں نے بتایا کہ اس کے(بقیہ نمبر24صفحہ7پر)

دونوں بیٹے 16 سالا عاشق حسین اور 10سالا محمد محسن کچھ عرصہ قبل گردوں مرض میں مبتلاہوگئے کافی علاج کے باوجود دس سالہ محمد محسن فوت ہوگیا جبکہ عاشق حسین تا حال ڈیرہ غازیخان کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے محمد قاسم ارائیں نے بتایا کہ گردوں کے مرض میں مبتلا اس کے بیٹے عاشق حسین کی طبیت بدستور خطرے میں ہے محمد قاسم کے مطابق وہ محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہے اور بچوں کے علاج پر جمع پونجی خرچ کر چکا ہوں اب بیٹے کے علاج کے لیئے پیسے نہیں ہیں محمد قاسم نے حکومت پنجاب اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کے بیٹے کا علاج کروایا جائے۔
علاج