ملک طویل اور شدید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، حنیف جالندھری

ملک طویل اور شدید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، حنیف جالندھری

  

ملتان (سٹی رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ملک کسی طویل اور شدید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکومت صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سیاسی فاصلے بڑھانے کے بجائے سماجی فاصلے بڑھائے جائیں۔ ضروری احتیاط (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

کے ساتھ اعتکاف کے ساتھ ساتھ نزول قرآن کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی علامہ خالد محمود ندیم، پاکستان علماء کونسل کے سرپرست علامہ عبدالحق مجاہد، جمیعت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل، جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد کے متہمم صاحبزادہ مولانا محمد عثمان پسروری، مرکزی جمیعت اہلحدیث ضلع ملتان کے ناظم علامہ عنائت اللہ رحمانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -