کرونا وائرس کا حملہ‘ ریلوے آفیسر مئیو ہسپتال میں جاں بحق‘ ایس او پیز کے مطابق تدفین

  کرونا وائرس کا حملہ‘ ریلوے آفیسر مئیو ہسپتال میں جاں بحق‘ ایس او پیز کے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کوروناوائرس پاکستان ریلویزکے گریڈ17کے آفیسرکی جان لے گیا۔اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجئینراسٹشن پراجیکٹس جاویداقبال کورونامیں مبتلا(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

ہونے پر7مئی کومئیو ہسپتال لاہورمیں داخل ہوِئے تھے گزشتہ روزصبح سویرے 6بحے جان کی بازی ہارگئے سوشل میڈیاپر ان کی موت کی خبرجنگل کی آگ کی طرح ملتان ڈویڑن سمیت پورے پاکستان ریلوے میں پھیل گئی۔ایس اوپیزکے مطابق ان کی تدفین میں کسی ریلوے آفیسر، ملازمین اوران کے کسی عزیزاقارب کوشرکت نہیں کرنے دی گئی سرکاری ایمبولینس میں میت کوقبرستان لایاگیااورتدقین کردی گئی۔گزشتہ سال21دسمبرکوان کاتبادلہ اسسٹنٹ انجینئربرج ملتان ڈویڑن سیمنیجنگ ڈائریکٹراسٹیشنز پراجیکٹ عرفان الحق کے پاس بطوراسسٹنٹ ایگزیکٹوانجیئنرہواتھا۔ان کی عمر51سال تھی وہ اولادکی نعمت سے محروم تھے۔ریلوے میں ان کاشمارقابل محنتی اورایماندارآفیسرکے طودپر ہوتاتھاوہ گزشتہ چندہفتوں سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ حاصل کرنے کے لئے کوشش کررہیتھے۔ریلوے افسران اورملازمین نے ان کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ریلوے ذرائع کاکہناہے کہ وہ بیمارہونے کے بعدگھرمیں روبصحت ہورہے تھے کہ کوروناریپڈرسپانس ٹیم انہیں زبردستی میؤہسپتال لے گئی اوروہ ہسپتال میں ڈاکٹرزکی غفلت کاشکارہوگئے۔ان کی وفات پرمنیجنگ ڈائریکٹراسٹیشنز پراجیکٹس عرفان الحق،ایم ڈی سلیپرفیکٹری علی محمدآفریدی،چیف انجئینراوہن لائن شاہ رخ خان افشار،پراجیکٹ ڈائریکٹرکول پراجیکٹ پورٹ قاسم امیرمحمردواؤدپوتا،ڈی ایس ملتان شعیب عادل،ڈویڑنل ایگزیکٹوانجئینر،عابدرزاق،مجیب الرحمان،ناصرحنیف،اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجِیئنربرج محمداشرف سمیت دیگرافسران وملازمین نے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے بلنددرجات اورورثاکے لئے صبرواستقامت کی دعاکی ہے۔

وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -