قومی خزانے کو نقصان‘ 12اساتذہ کی گرفتاری پر آج ایف آئی سے ریکارڈ طلب

  قومی خزانے کو نقصان‘ 12اساتذہ کی گرفتاری پر آج ایف آئی سے ریکارڈ طلب

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے لاکھوں روپے بٹورنے والے ڈیرہ غازی خان پنجاب ایجوکیشن(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کے 12 استاد ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر ایف آئی اے سے آج 15 مئی کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان اساتذہ محمد اقبال، رضوان احمد جان، ریاض حسین، محمد شفیق، غلام حسن، محمد عمر، غلام قاسم، حافظ مجیب الرحمٰن، عاشق حسین، غلام عابد حسین، غلام صمدانی اور غلام مصطفیٰ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی۔ تمام ملزمان پیشے کے اعتبار سے محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیچر ہیں۔ ملزمان نے اپنی بیگمات کے ساتھ ملکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور غرباء کو ملنے والی امدادی رقم میں سے لاکھوں روپے ہتھیائے جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جاچکا ہے۔ ملزمان نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے ضمانت کی استدعا کی ہے جس پر عدالت نے سماعت آج کے لیے مقرر کی ہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -