حکومت زرعی شعبہ کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کرے‘ زاہد اقبال چودھری

  حکومت زرعی شعبہ کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کرے‘ زاہد اقبال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ)زاہد اقبال چوہدری نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے راولپنڈی چیمبرز آف کامرس کے زیراہتمام بذریعہ ویڈیو لنک بارہو یں سالانہ آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، صدر عبدالصبور ملک اور سابق صدر اسد مشہدی کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

راولپنڈی چیمبر نے ھمیشہ بزنس کیمیونٹی کے منتخب اداروں کے لیے قابل تقلیدمثال اور قائدانہ کردار ادا کیا ھے۔ چیمبرز صدور کانفرنس میں ملک بھر کی بزنس کیمونٹی کے نمائندہ افراد کی جانب سے دی گئی قابل عمل بجٹ تجاویز پر حکومت کی جانب سے عملی اقدامات ھی عالمی وباء کرونا وائرس کے نتیجے میں معیشت کو درپیش مسائل اور نقصانات کے ازالہ کو کسی حد تک کم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں زاہد اقبال چوہدری نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ریلیف پیکج کو موثر بنانے کے لیے تمام ڈیوٹیز کو پچاس فیصد تک کم، سیلز ٹیکس اور شرح سود کو پانچ فیصد تک لایا جائے۔ بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کر کے ھی پیداواری لاگت میں کمی ممکن ھے۔ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ھے جس پر خصوصی توجہ وقت کا اولین تقاضہ ھے انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیکسٹائل سیکٹر کی بندش کہ وجہ سے لاکھوں گانٹھیں جننگ فیکٹریز میں پڑی ھوئی ھیں جنہیں حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے خرید کروائے تاکہ کپاس کی آمدہ فصل کے موقع پر کپاس کے خریدار معاشی طور پر اس قابل ھوں کے فصل خرید سکیں اسی طرح سیڈ کمپنیز کو انکے حکومت سے تصدیق شدہ بیج جو انہوں نے کاشت کروائے تھے انہیں فی الفور خریداری کی اجازت دی جائے تاکہ اگلے سال گندم کی فصل متاثر نہ ہوزاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ غیر ظاھر شدہ کاروباری سرمائے کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے کنسٹرکشن انڈسٹری کی طرز پر سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔
زاہد اقبال