مسلمان اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہوجائیں‘ خاور علی شاہ

  مسلمان اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہوجائیں‘ خاور علی شاہ

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)امیرالمومنین حضرت علیؓ کے علمی بصیرت سے بھرپور اقوال مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، آپ ؓ نے اپنی تمام تر زندگی اللہ اور اسکے محبوب حضرت محمدمصطفیؐ کی اطاعت میں گزاری،سیدنا امام علی ؓ کا کردار ”راہ حق“ کی متلاشی انسانیت کیلئے قیامت تک مینارہ نور ہے،ملت اسلامیہ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ”افکارامام علیؓ“ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، امیر المومنین حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجھہ الکریم علم،حلم،کردار(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

،گفتار،شجاعت،عدالت،صداقت میں وہ مقام رکھتے ہیں کہ ہر بلندی پستی معلوم ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شا ہ نے حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجھہ الکریم کے یوم شہادت کے موقع پر قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیرت سیدنا امام علی ؓ کی روشنی میں پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہمیں نفرتوں کی بجائے محبتوں کا پیغام عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مسلمانان پاکستان کو آپسی اختلافات بھلا کر اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنانان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنائیں کیونکہ اس وقت تمام دشمن قوتیں مسلمانوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہیں تو مسلمان اختلافات کا شکار ہوکراپنی قوت کو کمزورنہ کریں۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -