سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چینل " تعلیم گھر " کی پذیرائی میں اضافہ

  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چینل " تعلیم گھر " کی پذیرائی میں اضافہ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے " تعلیم گھر " کی پذیرائی میں اضافہ، نشریات دیکھنے والوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوزکرگئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کا پنجاب میں بچوں کی نصابی سرگرمیوں کیلئے بنایا جانیوالے چینل " تعلیم گھر " کی ٹرانسمیشن پنجاب کے تین بڑے کیبل نیٹ ورک پربھی دیکھی جاسکیں گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایک ماہ کے دوران 8 لاکھ اساتذہ و بچوں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

نے تعلیم گھر کی نشریات کودیکھا جبکہ ساڑھے 6 لاکھ لوگوں نے ویب سائٹ کووزٹ کیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ سکولوں کی بندش کے دوران تعلیم گھر چینل کا آغاز ایک احسن اقدام ہے۔ اس کے علاوہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے طلباوطالبات کی سہولت کیلئے "  تعلیم گھر " چینل کو یوٹیوب پر بھی لانچ کیا،جس سے طلبااس چینل کو ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر بھی دیکھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -