واپڈا ٹاؤن‘ 3ڈاکو شہری سے 23لاکھ 25ہزار چھین کر فرار

    واپڈا ٹاؤن‘ 3ڈاکو شہری سے 23لاکھ 25ہزار چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے مھروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے ولایت آباد محمد زبیر سے دو مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے واپڈا ٹاون فرقان علی سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی 23لاکھ25ہزار لیگئے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سبزمنڈی محمد کاشف سیتین مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی64ہزار لیگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کاشف حسین سے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و موبائل مالیت20ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے جلیل آباد کالونی محمد سلطان کی موٹرسائیکل، ڈبل پھاٹل سے محمد فاروق، تھانہ قطب پور کے علاقے ٹمبر مارکیٹ مرزا محمد اختر کی دوکان سے اے سی ودیگر سامان مالیت 95ہزار، تھانہ ممتازآباد کے علاقے ایم جناح سکول کے باہر محمد مزمل، تھانہ شاہ شمس کے علاقے کینال ویو محمد اجمل،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے نبیل بابر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے محلہ احمد والا محمد ابراہیم ودیگر افراد کے 5موبائل، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے مقامی کمپنی کے ٹاور سیکورٹی گارڈ غلام علی کے مطابق آٹھ بیٹیریاں مالیت2لاکھ10ہزار جبکہ تھانہ صدر جلالپورکے علاقے بیٹ کی نچ ابوذر حسین کے کمریسے سامان مالیت28ہزار چوری ہوگئے۔ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے مجتبی کے دفتر میں تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ چھین کر فرار وہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے کچری کے قریب دو کواتین سمیت چار افراد نے گن پوائنٹ کے زور پر نقدی23ہزارلیگئے،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے ٹبی سہراب قاری طالب حسین سے پانچ نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل لے گئے جبکہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے شمس کالونی فاروق کے کریانہ سٹور پر دو اقرار نے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر نقدی17ہزار سمیت لیپ ٹاپ اور دو کریٹ کوکنگ آئل لیکر فرار ہوگئے۔
فرار