میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 131بجلی چوروں کو رگڑا

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 131بجلی چوروں کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 131بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ92ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لا کھ20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔13مئی 2020ء کو ملتان میں 17 گھریلو، کمرشل،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو26760یونٹس چوری کرنے پر411180 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

ڈی جی خان میں 24گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو32543یونٹس چوری کرنے پر342938روپے جرمانہ،وہاڑی میں 11 گھریلواورکمرشل صارفین کو13486یونٹس چوری کرنے پر244434روپے جرمانہ،بہاولپور میں 9گھریلوصارفین کو11599یونٹس چوری کرنے پر179500روپے جرمانہ،ساہیوال میں 25گھریلو،کمرشل صارفین کو27316یونٹس چوری کرنے پر440334روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 9 گھریلو صارفین کو9943یونٹس چوری کرنے پر151600روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 20گھریلوصارفین کو16697یونٹس چوری کرنے پر260020روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 10 گھریلوصارفین کو7432یونٹس چوری کرنے پر90210روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 6 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو47096یونٹس چوری کرنے پر500279روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے