حاصل پور: احساس کفالت پروگرام میں مستحق افراد سے فراڈ کا انکشاف

  حاصل پور: احساس کفالت پروگرام میں مستحق افراد سے فراڈ کا انکشاف

  

حاصل پور (نمائندہ پاکستان) وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام میں مستحق افراد سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ ریٹلر نے 5افراد کی رقمدبالی کرلی۔متعدد مستحقین رل گئے وزیراعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے وہاں چھونا والا سنڑ میں قائم ریٹلر زبیر نے رقم کے حصول کے لیے آنے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

والے مستحقین جن میں شمو مائی، بلقیس بی بی،کاشف علی۔محمد بوٹا،شوکت علی سے بائیو میڑک کے بعد رقم 60000 اکاونٹ میں نہیں آئی کا بہانہ کرکے کل آنے کا کہا اور رقم خود ہڑپ کر گیا متاثرہ افراد نے شکایت کی جانچ پڑتال پر پتہ چلا کہ رقم ریٹلر نے نکال لی ہے جس پر اسٹنٹ ڈائریکٹر حاصلپور سید غضنفر عباس BISPکی مدعیت میں ریٹلر زبیر نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -