محنت کش کی خود کشی‘ بیوہ کو ملنے والا امدادی چیک باؤنس

  محنت کش کی خود کشی‘ بیوہ کو ملنے والا امدادی چیک باؤنس

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) کوٹ ادو میں بچیوں کو پانی سے روزہ افطار کرتے دیکھ کر جذبات سے مغلوب ہو کر خود کشی کرنے والے نذیر احمد کی بیوہ کو ملنے والہ حکومت پنجاب کا چیک باؤنس ہو گیا. نوکری بھی تاحال نہ مل سکی.واضح رہے کہ وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی نے بلدیہ کے اکاؤنٹ کا امدادی چیک فراہم کیا۔ اور ساتھ اک نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔ باپ کی آخری رسومات سے فراغت پا کر جب بچیاں اور بیوہ چیک کیش کرانے گئیں تو چیک باؤنس ہو گیا اور نوکری بھی فراہم نہیں کی گئی ہے. جبکہ چیک کیش نہ ہونے کی اطلاع ملنے پر وزیر مملکت نے ڈی سی مظفر(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

گڑھ امجد شعیب سے رابطہ کر کے آگاہ کیا. جس پر انہوں نے چیک کیش کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے.

باؤنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -