میپکو: عارف والا میں نادہندہ ٹیوب ویل صارفین کیخلاف آپریشن‘ 11کنکشن منقطع
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) رورل سب ڈویڑن عارفوالہ نے نادہندہ ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن کیا۔11ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرلیے گئے ایس ڈی او میپکو رورل سب ڈویڑن عارفوالہ امیر نواب خان کی سربراہی میں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
لائن سپریٹنڈنٹ عبدالر حیم و سٹاف پر مشتمل ٹیم نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 13لاکھ91ہزارروپے کے واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے پر11 زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اْتارلئے جبکہ نادہندہ زرعی ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین سے 11 لاکھ50ہزارروصول کئے۔چک 143/EBمیں ایک صارف کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور میٹراتارلیا۔ بجلی چور کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی ہے۔
منقطع