پو لیس کا چھاپہ، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، ساٹھ لیٹر دیسی شراب اور لاہن برآمد

  پو لیس کا چھاپہ، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، ساٹھ لیٹر دیسی شراب اور لاہن ...

  

نواں شہر سیداں (نمائندہ پاکستان) سرائے سدھو پو لیس کا چھاپہ، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، ساٹھ لیٹر دیسی شراب اور لاہن برآمد، مقدمہ درج،گزشتہ روز سرائے سدھو پولیس نے اے ایس پی نوشیروان علی خان، سب انسپکٹر عارف محمود کان کی معیت میں نواحی بستی باگڑ(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

میں منشیا ت فروش بشارت احمد ولد سلطان احمد کے گھر چھاپہ مارا جس دوران ملزم بھٹی پر شراب کشیدکرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پو لیس نے موقع سے تیار شدہساٹھ لیٹر دیسی شراب، درجنوں لیٹر لاہن دیگر ساز و سامان قبضہ میں لیتے ملزم کے خلاف مقدمہ رج کر کے حوالا ت بند کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -