شاہ جمال: محکمہ خوراک سپیشل برانچ کا مشترکہ آپریشن،گندم کی 64ہزا ر 600سے زائد بوریاں برآمد

    شاہ جمال: محکمہ خوراک سپیشل برانچ کا مشترکہ آپریشن،گندم کی 64ہزا ر 600سے ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی گندم خریداری کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں اوراسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں محکمہ خوراک کی معاونت کے لئے سرگرم عمل ہیں۔گزشتہ(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

روز اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا غلام سرور نے خفیہ اطلاع پر خان بیلہ میں 8 مقامات پر چھاپے مارے اورذخیرہ کی گئی 8 ہزار 225 من گندم تحویل میں لے لی،تحویل میں لی گئی گندم محکمہ خوراک کے خریداری مرکز پر منتقل کر دی گئی ہے۔تمام گندم آڑھتیوں سے تحویل میں لی گئی ہے اور یہ گندم سرکاری باردانہ کی آڑ میں ذخیرہ کی گئی تھی۔اس دوران شمس الحق اور حق نواز سے ایک ایک ہزار من گندم کا ذخیرہ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے،الطاف، عباس سے دو دو ہزار من جبکہ عمران سے 15 سو من گندم تحویل میں لی گئی ہے۔

مظفرگڑھ.(نامہ نگار) قصبہ شاہ جمال میں سپیشل برانچ اور محکمہ خوراک نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گندم کی 64 ہزار 600 سے زائد بوریاں برآمد کرلیں. تفصیل کے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ شاہ جمال میں محکمہ خوراک اور سپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔ محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فرخ شہزاد کے مطابق کاروائی گندم زخیرہ کرنے والے آٹھ گوداموں کے خلاف کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران گوداموں سے گندم کی 64600 سے زائد بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ محکمہ خوراک کے مطابق برآمد کی جانے والی بوریوں میں تقریباً90ہزار من گندم موجود ہے۔تھانہ شاہ جمال پولیس نے زخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -