کرونا وائرس‘ حکومتی نمائندے بوکھلاہٹ کا شکار‘ سعید خان مینس کی بات چیت

  کرونا وائرس‘ حکومتی نمائندے بوکھلاہٹ کا شکار‘ سعید خان مینس کی بات چیت

  

چوک میتلا(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو متی نمائندے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انہوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کوئی مثبت قدام نہیں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کئے ہیں ٹائیگر فورس میں آن لائن اپلائی کی بجائے اپنے من پسند ورکروں کو بھرتی کیا گیا ہے اوریہ بات عیاں ہے کہ وہ ٹائیگر فورس کے جوان اپنے ہی سپورٹران میں راشن وغیرہ تقسیم کریں گے انہوں نے کہا کہ ہزاروں لاکھوں کروڑوں غریب لوگ اامداد کے لئے اپنے موبائل فونز پر میسجز کا انتظار کر رہے ہیں مگر بے سود ہے کیوں کہ حکو متی نمائندوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی نمائندوں کی متضاد تقاریر سمجھ سے بالا تر ہیں اللہ پاک ملک پاکستان کی عوام کو اپنی پناہ میں رکھے اس موقع پر محمد ناصر خان کھچی ملک احمدفاروق کھو کھررزاق نواز خان پا ندہ زاہد اقبال خان منیس بھی مو جود تھے۔

بات چیت و

مزید :

ملتان صفحہ آخر -