حضرت علی ؓ کا آج یوم شہادت‘ ایس او پیز کے مطابق جلوسوں کی اجازت

حضرت علی ؓ کا آج یوم شہادت‘ ایس او پیز کے مطابق جلوسوں کی اجازت

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر المومنین سیدنا حضرت علی حیدر کرارؓ کا یوم شہادت آج جمعہ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، مجالس ہوں گی اور ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے جبکہ کورونا وائرس کے باعث حکومتی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یوم شہادت کے موقع پر جلوسوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں مجالس کو ایس او پیز کے تحت اجازت دی گئی ہے تاہم دوسری جانب مختلف اہل تشیع تنظیموں نے آج 21 رمضان المبارک کو جلوس نکالنے کا علان کیا ہے۔ جس کے تحت یوم شہادت کے موقع پر ضلع ملتان میں 12 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، جلالپور پیروالہ اور شجاع آباد سے ایک ایک جلوس جبکہ ملتان شہر کے مختلف علاقوں کینٹ، سوتری وٹ، درگاہ حضرت شاہ شمس، درگاہ بابا تلوار شاہ، اور سورج میانی سے 10 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ ملتان کا مرکزی جلوس محلہ ناصر آباد جھک سے دن ایک بجے برآمد ہو گا جو اپنے مخصوص راستوں مسجد ولی محمد چوک بازار، لوہاری گیٹ، گھنٹہ گھر اور گلی امام دین والی سے ہوتا ہوا رات گئے امام بار گاہ پیر لعل شاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔ یوم شہادت کے موقع پر ملتان کینٹ سے برآمد ہونے والا جلوس کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والہ سے صبح 7 بجے برآمد ہو گا جو بومن جی چوک صدر بازار سے ہوتا ہوا امام بار گاہ لعل کرتی میں اختتام پزیر ہو گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -