پی ٹی آئی کارکنوں‘ ٹائیگر فورس وفد کی نوابزادہ منصور احمد سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  پی ٹی آئی کارکنوں‘ ٹائیگر فورس وفد کی نوابزادہ منصور احمد سے ملاقات‘ ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)سینئر پارلیمینٹیرین نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب طبقے کی مالی مشکلات کو کم کرنے کی عملی کوشش کی ہے اور اس کا سہرا وزیراعظم عمران خان (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے سر ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن میں اس طبقے کا احساس کیا. ماضی میں مشکلات میں گھری عوام سے سنگین مذاق کئے گئے اور سارا زور حکمرانوں نے ذاتی تشہیر پہ لگایا لیکن تحریک انصاف کی قیادت عملی کام پر توجہ دے رہی ہے. تاکہ عوام کو اس مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑا جائے. کارکنوں اور ٹائیگر فورس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار نوجوان سرمایہ ہیں اور وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -