جہانگیر ِخان ترین سے نوجوان رہنماشہر وز وڑائچ کی ملاقات‘ مختلف امورپر گفتگو

  جہانگیر ِخان ترین سے نوجوان رہنماشہر وز وڑائچ کی ملاقات‘ مختلف امورپر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیوروپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما چوہدری شہروز وڑائچنے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما شہروز وڑائچ کی پارٹی کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

جہانگیر خان ترین سے ان کے فارم ہاؤس پر اہم ملاقات ہوئی جس میں چوہدری شہروز وڑائچ نے ضلع رحیم یارخان کے حوالے سے پارٹی کی تنظیم سازی اوردیگر امورکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اورکرونا وائرس کے حوالے سے ضلع بھر کے نوجوانوں کی طرف سے پیغام دیا کہ وہ اپنے کپتان کے ہر حکم پر لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں،اس موقع جہانگیر خان ترین نے چوہدری شہروز وڑائچ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں جس کی ان سمیت پوری لیڈرشپ قدر کرتی ہے جہانگیر خان ترین نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگر عوام کو کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں تاکہ اس وباء سے نجات حاصل کی جاسکے۔
گفتگو