ضلع ملتان میں ٹائیگر فورس رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل‘ مختلف ٹاسک تیار

    ضلع ملتان میں ٹائیگر فورس رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل‘ مختلف ٹاسک تیار

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  ) ضلع ملتان میں ٹائیگر فورس کے 33 ہزار سے زائد رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل کا کام مکمل کر لیا گیاہے۔گزشتہ روز ٹائیگر فورس کے سلسلے میں رضا ہال ملتان میں افتتاحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹائیگرفورس کے سو سے زائد رضا کار شریک (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

ہوئے۔وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ٹائیگرفورس کے کنونئیر وڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ندیم قریشی،ممبران صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی،سلیم لابر اورقاسم خان لنگاہ،مخدوم شعیب اکمل ہاشمی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان بھی تقریب میں موجودتھے۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اورانڈیا وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے فیصلوں کی تقلید کررہے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے اور عمران خان نے ماضی کی حکومتوں کی طرح احساس کیش پروگرام کو ذاتی تشہیر کا ذریعہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اب کمیشن بنانے کی بجائے عوام فلاح کو مدنظر رکھ کر منصوبے تیار کئے جاتے ہیں۔صوبہ میں 9 بڑے ہسپتالوں کی تعمیر پر کام جاری ہے حبکہ 8 یونیورسٹیوں کی تعمیر کے منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضا کار حکومت کا اول دستہ ثابت ہونگے۔وزیر توانائی نے قرنطینہ سنٹر میں بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی بے حد تعریف بھی کی۔ٹائیگر فورس کے ضلعی کنونئیر اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خطاب میں کہا کہ ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کومختلف کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا۔رضاکاروں سے قرنطینہ، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور سوشل سیکٹر میں خدمات حاصل کی جائیں گی اور ان سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کا کام بھی لیا جائے گا۔عامر خٹک نے کہا کہ رضا کاروں کو ضلع انتظامیہ ریگولیٹ کرے گی اور ٹاسک بھی سونپے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں ماڈل بنایا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ندیم قریشی نے کہا کہ بغیر معاوضے کے کام کے لئے خدمات پیش کرنا ایک زندہ و جاوید معاشرے کی علامت ہے۔ٹائیگرفورس نے کورونا کے خلاف حکومت کے ساتھ مل کرکردار ادا کرنا ہے۔ندیم قریشی نے کہا کہ سرائیکی وسیب نے ملتان میں قرنطینہ سنٹرقائم کرکے اپنے میٹھے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔قرنطینہ سنٹر سے کورونا وائرس کا شکار سینکڑوں لوگ نارمل زندگی کی طرف لوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں بہترین انتظامات کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو جاتا ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ کورونا وائرس کے موقع پر رضارکاروں کے کردار کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔لاک ڈا?ن اور سمارٹ لاک ڈا?ن کے موقع پر ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے اہم ذمہ داری نبھانی ہے۔ملک سلیم لابر ایم پی اے نے کہا کہ ٹائیگرفورس کے رضاکار خلوص دل سے کام کریں،ایم پی اے قاسم خان لنگاہ نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا بلامعاوضہ کام کرنا فخر کی بات ہے۔

تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -