ایم ڈی اے‘ پلاٹ ٹرانسفر کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

  ایم ڈی اے‘ پلاٹ ٹرانسفر کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کی خصوصی کاوش کی بدولت ایم ڈی اے شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ میں پلاٹ ٹرانسفر کے سابقہ طریقہ کار کو ختم کر کے 11 مئی سے کمپیوٹرازڈ سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سائلین کی آن لائن درخواستیں موصول ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ پلاٹ ٹرانسفر کے جدید طریقہ کار اپنانے سے سائل کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہوگی اور ریکارڈ میں تبدیلی نا ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

صورت میں ریکارڈ محفوظ رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کے احکامات پر ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے اور ٹرانسفر آن لائن ہونے کی صورت میں ون ونڈو آپریشن کو مذید فعال کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے تمام متعلقہ سٹاف ٹاؤن پلاننگ،اسٹیٹ مینجمنٹ اور فیلڈ سٹاف کی حاضری یقعنی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آن لائن سسٹم لانچ کرنے کے مثبت نتائج او ر ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیں۔11مئی کے بعدسابقہ طریقہ کار کے تحت ٹرانسفر کئے جانے والے پلاٹ قابل قبول نہیں ہونگے۔
شروع