حکومت جلد پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرے عامر اعوان‘ طارق گجر‘ مقبول ڈوگر‘ رانا اصغر

      حکومت جلد پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرے عامر اعوان‘ طارق گجر‘ مقبول ڈوگر‘ ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے، لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، بچوں کو بھوک سے مرتا نہیں دیکھ سکتے، حکومت کی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگی۔ حکومت جلد پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرے، پبلک ٹرانسپورٹ بحال نہ کرنے کی صورت میں از خود ٹرانسپورٹ چلانے پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پبلک ٹرانسپورٹ کے عہدیداران نے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ویگن ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اصغر، چیئرمین چوہدری طارق گجر، سینئر نائب صدر ملک ارجن اعوان، مقبول ڈوگر، اشفاق ڈوگر، رانا اختر، میاں ولی محمد، جاوید کھرل، عباس ڈوگر، خلیل ڈوگر، ملک عامر اعوان، ملک اچھو ڈوگر، رانا عرفان، رانا جہانزیب، شفیق ڈوگر عر ف کالا شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا اصغر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کیا گیا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا، ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد بھوک و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ہمیں حکومت کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی کوئی امداد نہیں ملی جو ہم دیہاڑی دار طبقہ میں تقسیم کرسکیں۔ ہماری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ملک عامر ڈوگر، وزیر ٹرانسپورٹ سے اپیل ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کیا جائے، پبلک ٹرانسپورٹ سے ڈیڑھ سے 2 لاکھ افراد منسلک ہیں اور سب بیروزگار بیٹھے ہیں، خدایا ہمارے بچوں پر رحم کیا جائے اگر ٹرانسپورٹ کو ایک دو دن میں بحال نہ کیا تو ہم ملک گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ٹرانسپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -