نور پور نورنگا‘ جائیداد ہتھیانے کیلئے بیٹا والدین کا جانی دشمن‘ بزرگ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

  نور پور نورنگا‘ جائیداد ہتھیانے کیلئے بیٹا والدین کا جانی دشمن‘ بزرگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نورپورنورنگا (نامہ نگار) بدبخت بیٹا جائیداد ہتھیانے کیلئے بوڑھی ماں کو قتل کرنے کے درپے ہو گیا، معذور باپ اور ماں کو (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
انہی کے بنائے ہوئے گھر سے نکال دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدیدکی حدود موضع چک گوبند ڈاکخانہ ہتھیجی کی رہائشی 70سالہ بوڑھی خاتون فیض مائی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹاآصف مجھے حج کرانے کا جھانسہ دے کر احمد پور شرقیہ لے گیا،وہاں پر مجھ سے نامعلوم کاغذات پر انگوٹھے لگوائے کہ یہ حج کے کاغذات ہیں،بعدمیں ایک ماہ تک مجھے گھر میں مسلسل نشہ آور ادویات کے ذریعے بے ہوش رکھا جب مجھے صیحح معنوں میں ہوش آیا اور مجھے معلوم ہوا کہ میرے بیٹے نے میری آبائی زمین اپنے نام کرالی ہے تو میں نے اے سی آحمد پور شرقیہ کو درخواست دی جس پر اے سی نے انتقال کو کالعدم قرار دے کر زمین واپس میرے نام کردی،جس پر میرا بیٹا مشتعل ہو گیا اور اس نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر مجھے شدید زدوکوب کیا اور چار نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر مجھے قتل کی کوشش کی مگر میرے شور کرنے اور لوگوں کے موقع پر آجانے سے میں بچ گئی،اب اس نے ہمارے ہی تعمیر کردہ گھر سے ہمیں نکال دیا ہے،میراشوہر ایک ٹانگ سے معذور ہے،اب ہم دربدر پھرتے ہیں کبھی کوئی رحمدلی کرتے ہوئے ہمیں کھانے کو کچھ دے دیتا ہے وگرنہ اکثر اوقات بھوکا رہنا پڑتا ہے،میرا بھائی اور بھتیجے میری حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف پولیس میں جھوٹی درخواستیں دے کر انہیں پریشان کرتا ہے،متعدد مرتبہ مقامی پولیس،ڈی ایس پی احمدپور شرقیہ اور ڈی پی او بھاولپور کو درخواستیں دیں مگر کہیں شنوائی نہیں ہوتی،آر پی او بھاولپور زبیر خان دریشک اور آئی جی پنجاب مجھے تحفظ فراہم کریں۔
مجبور