نادرا دفاترآج سے باقاعدہ کام شروع کرنے کیلئے تیار

نادرا دفاترآج سے باقاعدہ کام شروع کرنے کیلئے تیار

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)نادرا دفاترآج 15مئی سے باقاعدہ کام شروع کریں گے‘سائلین کو تمام سروسزکی فراہمی شروع ہوگی‘ کرونا وائرس کے مسئلے پر لاک ڈاؤن پر2ماہ بعد نئے شناختی کارڈز‘ ب فارم‘ تبدیلی شناختی کارڈز(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

سمیت تمام سروسزآج سے بحال ہورہی ہیں۔ اس سے قبل4مئی سے نادرا دفاتر تو کھول دئیے گئے تھے مگر صرف احساس کفالت سپروگرام کے مستحقین کی بائیومیٹرک تصدیق کی جارہی تھی۔ نادرا ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے باعث اگر حکومت نے ضروری سمجھا تو نادرا دفاتر دوبارہ بھی بند ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس بارے میں سائلین مطالبہ کررہے تھے کہ اگر احساس کفالت پروگرام کے سلسلے میں نادرا دفاتر کھولے جاسکتے ہیں اور ورکنگ ہو سکتی ہے تو دیگر سروسز کیوں بحال نہیں ہوسکتیں‘ احتیاطی تدابیر کے ساتھ تمام سروسز بحال کی جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -