میلسی: پرانی دشمنی پر 7افراد کا تین بھائیوں پر حملہ

  میلسی: پرانی دشمنی پر 7افراد کا تین بھائیوں پر حملہ

  

: میلسی(نمائندہ پاکستان) سات افراد نے حملہ کرکے تین بھائیوں کو خون میں نہلا دیا ہے تفصیل کے مطابق چک لنگاہ کارہائشی عمر عباس موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر سے سودا سلف خریدنے کے لئے چک نمبر 158ڈبلیو بی(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

جارہا تھا راستے میں احمد خان شہزاد اور صفدر وغیرہ نے اسے روکا اور ڈنڈوں سے حملہ کرکے عمر عباس کو شدید زخمی کر دیا عمر عباس کی چیخ و پکار پر اس کے بھائی محمد حسن اور آ صف بھی آگیا حملہ آوروں نے حملہ کر کے انہیں بھی خون میں نہلا دیا اور لوگوں کے آ نے پر ملزمان فرار ہو گئے پولیس تھانہ ٹبی سلطان پور نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -