منشیات فروش کی ضمانت بعداز گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر گڑھ کو ان پرسن پیش ہونیکا حکم

منشیات فروش کی ضمانت بعداز گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر گڑھ کو ان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر  )ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی ضمانت بعد از گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کو ملزم کی تمام سزاؤں کا ریکارڈ لے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کر ان پرسن 4 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزم عابد علی عرف مچھر جو کے بد نام زمانہ منشیات فروش ہے اور 30 سے زائد مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ ملزم نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ سٹی مظفرگڑھ نے تین سو بیس شراب کی کپیاں برآمد ہونے کا مقدمہ 9 ماہ قبل درج کیا تھا۔ جس پر اسے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا جبکہ وہ بے قصور ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے تاہم عدالت نے نے ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ حکم