بابر اعوان کی چودھری جاوید اقبال وڑائچ سے ملاقاتِ‘ چودھری بشیر احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت‘ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا

بابر اعوان کی چودھری جاوید اقبال وڑائچ سے ملاقاتِ‘ چودھری بشیر احمد کے ...

  

رحیم یارخان(بیوروپورٹ)وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاہے کہ والدین کاکوئی نعم البدل(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

نہیں، چوہدری بشیر احمد وڑائچ مرحوم کی زندگی سیاسی وسماجی خدمات کاایک باب تھی جسے کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ سے ان کے والد چوہدری بشیر احمد وڑائچ مرحوم کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ والدین اللہ کی طرف سے تحفہ اورنعمت ہوتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم چوہدری بشیروڑائچ کی مغفرت فرمائے اورجنت میں اعلی مقام عطاء کرے انہوں نے پسماندگان کوصبرجمیل کی تلقین کی۔ادھر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سردارمہندرپال سنگھ نے چک 105پی ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی رہائشگاہ پرپہنچ کر چوہدری فاروق وڑائچ، حاجی اسجداقبال وڑائچ، چوہدری انصراقبال وڑائچ اورچوہدری آصف اقبال وڑائچ سے ان کے والد چوہدری بشیر احمد وڑائچ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلنددرجات کے لیے دعائے مغفرت کی اورپسماندگان کوصبرجمیل کی تلقین کی۔اس موقع پر شمیل مرزا، عاصم غنی، محمودزلمی ودیگرپارٹی کارکنان بھی موجودتھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -