نشترہسپتال: انتظامیہ کا ایکشن‘ آئسولیشن وارڈز سے غائب 5ڈاکٹرز کو سزائیں

  نشترہسپتال: انتظامیہ کا ایکشن‘ آئسولیشن وارڈز سے غائب 5ڈاکٹرز کو سزائیں

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) آئسولیشن وارڈ سے غائب رہنے والے 5 ڈاکٹرز کو سزائیں سنا دی گئیں، بغیر وجوہات کے ڈیوٹی سے غائب رہنے والے ڈاکٹرز تین دن کی اضافہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے 5 ڈاکٹرز آئسولیشن وارڈز سے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

30 اپریل اور 4 مئی کے درمیان کو اپنی ڈیوٹیوں سے بغیر اطلاع اور مناسب وجوہات کے غیر حاضر رہے تھے جس پر انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے پانچوں ڈاکٹرز کو سزائیں سنائی ہیں، جس کے مطابق پانچوں ڈاکٹروں نے غیر حاضر رہنے پر تسلی بخش جواب جمع نہیں کرایا تھا جس پر اب ان ڈاکٹرز کو مزید تین روز کی ڈیوٹی اضافی دینا ہو گی جس کے بعد ڈاکٹرز کے وظیفے اور سرٹیفیکٹ بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔

سزائیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -