کورونا وائرس بولنے سے بھی پھیل سکتا ہے، نئی تحقیق

  کورونا وائرس بولنے سے بھی پھیل سکتا ہے، نئی تحقیق

  

ملتان (نیٹ نیوز)امریکا میں نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس بولنے سے بھی پھیل سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ بولنے کے دوران منہ سے نکلنے والے ننھے ذرات 12 منٹ تک فضا میں معلق رہ سکتے ہیں اور کسی دوسرے کو وائرس منتقل (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

کر سکتے ہیں۔یہ تحقیق امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈائبیٹس، ڈائی جیسٹیو اینڈ کڈنی ڈیزیز میں کی گئی۔تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چہرے پر ماسک پہننے سے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کورونا وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -