نان کس ٹم پیڈ چھالیہ‘ کٹگا کی برآمدگی جرائم پیشہ افراد کا پولیس تھانہ بستی ملوک پر دباؤ‘ بلیک میل کرنیکی کوشش

  نان کس ٹم پیڈ چھالیہ‘ کٹگا کی برآمدگی جرائم پیشہ افراد کا پولیس تھانہ بستی ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے کروڑوں روپے مالیت نان کسٹم پیڈ چھالیہ و گٹکا کی برآمدگی کا پر پکڑے جانے والے جرائم پیشہ افراد جھوٹ (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

موٹ پر مبنی من گھڑت کہانیوں کے ذریعے مقامی تھانہ کی پولیس کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔تاکہ پولیس کی جانب سے قبضے میں لئے جانے والا سامان کے نقصان کی تلافی ممکن ہوسکے۔جبکہ دوسری طرف چوکی انچارج لاڑ نے پکڑے جانے والے سامان کے خوردبرد کی افواہوں کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔واضح رہے تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ایک کنٹینر کو روکا۔جس میں سے دوران تلاشی کروڑوں روپے کا نام کسٹم پیڈ چھالیہ و گٹکا برآمد کیا۔اور ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔اور پھر ملزمان کو برآمدگی شدہ سامان کے ہمراہ حوالے کسٹم افسران کردیا گیا۔دوسری طرف گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں نے اپنے بندے چھڑوانے کی بہت کوشش کی۔جو ناکام ہوگئے۔ خواہش پوری نہ ہونے پر انہوں نے جھوٹ موٹ پر مبنی ایک ڈرامہ رچایا۔ جس میں انہوں نے مذکورہ تھانہ کی پولیس پر الزام عائد کیا۔کہ انہوں نے قبضے میں لئے جانے والے گٹکا و چھالیہ کا لاکھوں روپے مال گول مول کرکے فروخت کردیا ہے۔باوثوق ذرائع نے یہاں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ علاقے کے چند جرائم پیشہ افراد اپنے ساتھیوں کو پولیس سے چھڑوانے میں جب ناکام ہوئے۔تو انہوں نے اپنی ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے مذکورہ پولیس کے خلاف جھوٹا موٹ کا برامد شدہ مال کی فروخت کا پراپیگنڈہ شروع کردیا۔تاکہ اپنا بدلہ لے سکیں۔ تھانہ بستی ملوک کی چوکی انچارج محمود اقبال سے پوچھا گیا۔تو انہوں نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر ا پنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا ایک عدد نان کسٹم کنیٹنر چھالیہ وگٹگا کا پکڑا جس میں 300 تھلا برآمد ہوا.جسکو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے

کوشش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -