جرنلٹس کی ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے ملاقات‘ جتوئی پریس کلب کا معاملہ دو دن میں حل کرانیکی یقین دہانی

  جرنلٹس کی ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے ملاقات‘ جتوئی پریس کلب کا معاملہ دو دن میں ...

  

چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)تحصیل پریس کلب جتوئی کو مسمار کرنے کے معاملے پر صحافیوں کے وفدنے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی جنہوں نے دو دن میں (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

معاملہ حل کرانے کی یقین دھانی کرا دی ہے گزشتہ دنوں میونسپل کمیٹی جتوئی کے عملہنے پریس کلب مسمار کر دیا تھا جس پر صحافی برادری نے احتجاج کیا اور گزشتہ روز ڈی سی مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب ترین سے ملاقات کی جس میں اے سی جتوئی کی جانب سے پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے اور صحافیوں کے ساتھ نازیبا رویہ کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ امجد شعیب خان ترین نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ دو دن میں اس معاملہ کو حل کر کے صحافی برادری کے کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا اس موقع پر انصر آفتاب، فاروق شیخ، ہدایت علی رضوی شکیل خان غزلانی جتوئی، ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، ماجد خانزادہ، نذر جتوئی،احمد سعید چوہدری، وزیر احمد ملک، رانا ہارون الرشید، عمران سعیدی، رانا تحسین، ارشاد خان لغاری، اصغر خان لغاری، جیب اللہ خان چنگوانی،شبیر خان،، ملک اظہر حسین، میاں شکیل ڈاہا، ربنواز خان، کامران ظفر بھٹی، زاہد شفیع مہروی، محمد حسین خان، چوہدری مرتضیٰ سمیت دیگر درجنوں صحافی موجود تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -