باجوڑ میں مٹی کاتودہ گرنے سے 3خواتین جاں بحق

باجوڑ میں مٹی کاتودہ گرنے سے 3خواتین جاں بحق

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین خواتین جاں بحق۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جمعرات کے د ن صبح تقریباََ8بجے تحصیل ماموند کے علاقہ کٹکوٹ میں خواتین عید کیلئے گھروں پر لیپ کرنے والی مٹی لے جارہی تھی کہ کھدائی کے وقت مٹی کا تودہ ان پر گر پڑا۔ خواتین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 13سالہ دختر نیاز گل، 35سالہ زوجہ محمد بشیر اور33سالہ زوجہ خان شیر شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -