مہمند،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ہیروئن برآمد

مہمند،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ہیروئن برآمد

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)ضلع مہمند: لوئر مہمند پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون ہیروین بنانے والی مشنری برآمد۔کاروائیاں بلا تفریق جاری رہے گی منشیات فروش معاشرے کا نا سور ہیں ان کا خاتمہ اولین تر جیح ہے جرائم پیشہ افراد جرائم چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کریں یا علاقہ چھوڑ دیں۔ ایس ڈی پی او لوئر مہمند دلفراز خان تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی مردان شیر آکبر خان اور ڈی پی او مہمند فضل احمد جان کے خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی خاطر ضلعی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ایس ڈی پی او لوئر مہمند دلفراز خان اور ڈی ایس پی دلاور خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لوئر مہمند قاسم جان،ایڈیشنل ایس ایچ او اعزاز خان،سب انسپکٹر اعتبار خان، سب انسپکٹر خان رحمان،سب انسپکٹر رضاء محمد اے ایس ائی شاتون بمعہ دیگر پولیس ٹیم نے لوئر پڑانگ غار کے حدود میں ہیروین فروشوں محمدا خان،حلیم سید،واجد کے خلاف کاروائی کرکے محمدا خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے 132 ٹوکن 80 گرام ٹوٹل ہیروین اور ایک عدد پستول برآمد کیا جبکہ حلیم سید پہلے سے فرار ہوچکا تھا لیکن اسکے ڈھیرے سے درجہ ذیل اشیاء برآمد ہوئی۔1۔ ہیروین بنانے والی مشنری و سامان۔2۔ کیمکل ایک قسم 500 گرام3۔ کیمکل دوسرا قسم 400 گرام4۔ ہیروین 4 کلو گرام (4000) گرام منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ لوئر مہمند میں مقدمات درج کرکے گرفتار ملزم کوحوالات منتقل کرکے تفتیش شروع کردیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -