لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 776 گاڑیاں ٹرمینل میں بند

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 776 گاڑیاں ٹرمینل میں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد خلاف ورزی کرنے پر 776 گاڑیوں کو ٹرمینل میں بند کردیا۔ تفصیلات ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی اور کینٹ سیکٹر میں ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی جاتی ہے جبکہ شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے جاتے ہیں اسی طرح گاڑیوں میں دو سے زیادہ افراد کے سفر کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے جس کے تحت سٹی اور کینٹ سیکٹر میں کارروائیوں کے دوران 776 گاڑیوں کو بند کر کے چالان کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے تاجروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہی کاروبار مخصوص وقت تک کرنے کی اجازت دی گئی تاہم ٹرانسپورٹروں کے حوالے سے کسی قسم کا فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے مسلسل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جاتی ہے جس کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں گے۔