پشاور پولیس کررونا وائرس کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے، محمد علی گنڈا پور

پشاور پولیس کررونا وائرس کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے، محمد علی گنڈا پور

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سرگرم ہے، آگہی مہم کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کی خاطر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے وضع کردہ پالیسی کی خلاف ورزی پر اب تک 26 سو سے زائد کیسز رجسٹر کئے جا چکے ہیں جن کے تحت7 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کے خلاف بھر پور آگہی مہم چلائی جس کے دوران دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ علماء کرام کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں، اسی طرح صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وضع کردہ پالیسی کے تحت مقررہ وقت کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ریڑھی بانوں اور تندوروں کے علاوہ تمام کاروباری سرگرمیوں کو بند کرا دیا جاتا ہے۔پشاور پولیس کی جانب سے وضع کردہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے دوران 26 سو سے زائد کیسز رجسٹرڈ کر کے7 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ان افراد میں مقررہ وقت کے بعد کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے والے دکاندار بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے واضح کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی خاطر علماء کرام، تاجر برادری اور شہری تعاون کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان سمیت لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -