جج ویڈیو کیس، 3ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کی درخواست مسترد

جج ویڈیو کیس، 3ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کی درخواست مسترد

  

اسلام آباد(آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں تین ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی، ایف آئی اے نے ناصر جنجوعہ، غلام جیلانی اور خرم یوسف کو دوبارہ گرفتار کرنے کی درخواست کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کے ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے خارج کردیا۔ایف آئی اے نے ناصر جنجوعہ، غلام جیلانی اور خرم یوسف کو دوبارہ گرفتار کرنے کی درخواست کی تھی۔ تینوں ملزمان پہلے سائبر کرائم کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بری ہو چکے ہیں۔ایف آئی اے نے مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر کے دوبارہ گرفتاری کی درخواست کی تھی۔

جج ویڈیو کیس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -