منشیات فروشی میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن‘10ملزمان گرفتار

  منشیات فروشی میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن‘10ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نو جوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کی خاطر منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید10ملزمان کو گرفتار کر لیا، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر19 کلو گرام سے زائد چرس،ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات کی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے مزید10افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ متھرا حسن خان نے پولیس ٹیم کے ہمر اہ مشہور منشیات فروشوں منصب اور طارق کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا کر ملزمان عدم موجود پائے گئے جبکہ تالاشی لینے پر مجموعی طور پر10 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار احمد نے ملزم عنایت ولد سمندر کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس، تھانہ خان رازق پولیس نے اندرون شہر میں منشیات فروش اسماعیل ولد حاجی محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس،تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے اسد ولد ستار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس،تھانہ سربند پولیس نے نظام ولد جوہر اور حسنین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو چرس،تھانہ انقلاب پولیس نے ملزم عمر ولد سربلند کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو چرس،تھانہ متنی پولیس نے افتحار ولد مصری خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو چرس،جبکہ تھانہ پھندو اور تاتارا پولیس نے فیاض ولد شیراز اور شیر حمید ولد میرا جان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس اور ہزارو روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی، گرفتار تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔