حضرت علی ؓ کی شہادوت کردار مومنوں کیلئے مشعل راہ ہے، مولانا حسین مدنی

حضرت علی ؓ کی شہادوت کردار مومنوں کیلئے مشعل راہ ہے، مولانا حسین مدنی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مجلس تحفظ اہلسنت والجماعت پشاور کے امیر اور انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاور کے جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 21 رمضان المبارک خلیفہ چہارم،داماد نبی صلی اللہ علیہ وسلم، فاتح خیبر،امیر المومنین حضرت سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجھہ کا یوم وفات ہے جس عظیم شخصیت نے ساڑھے 22 لاکھ مربع زمین پر اسلام کا پرچم لہرایا اور اسلام کا بول بالا ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم حضرت علی رض کے حوالے سے ایک تقریب سیخطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حضرت علی رض علم کا دروازہ ہیں حضرت علی رض فرمایا کرتے تھے کہ شدید گرمیوں میں روزے رکھنا اور رہ حق میں تلوار چلانا مجھے بہت پسند ہے انکی جرات و بہادری کی داستانیں اسلامی تاریخ کا روشن باب ہیں حضرت علی المرتضی رض نے میدان جہاد میں توحید کا پرچم سربلند رکھا اور ایک اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت اور صرف اسی ایک زات کے آگے سر جھکانے اور ہر مشکل میں اسی سے مدد مانگنے کا درس دیا حضرت علی رض کی شہادت اسلامی تاریخ کے ماتھے ک جھومر ہے اور نہ صرف اسلام کی سربلندی کے لئے حضرت علی رض کی شہادت و کردار مومنوں کیلئے مشعل راہ ہے بلکہ انکے صاحبزادوں حضرت امام حسن رض ابن علی اور پھر میدان کربلا میں حضرت حسین رض ابن علی رض کی بے مٹال شہادت سے امت مسلمہ کو سبق ملتا ہے کہ دشمن اسلام کے خلاف ڈٹ کر سینہ سپر مقابلہ کرنا اہل بیت کی سنت ہے موجودہ دور میں بھی طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرنا سنت علی رض ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -