مردان، ناراض بیوی کو منانے والا شوہر سسرال کی دہلیز پر قتل

مردان، ناراض بیوی کو منانے والا شوہر سسرال کی دہلیز پر قتل

  

مردان (بیورورپورٹ) گڑھی کپورہ میں ناراض بیوی کو منانے والے شوہر سسرال کی دہلیز پر قتل ہوگیا مسلم آباد گڑھی دولت زئی کے رہائشی راوید گل ولد یوسف کی بیوی دوہفتے قبل ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی وقوعہ کے وقت وہ اپنے ماموں فضل میر ولد شہزاد میر کے ہمراہ بیوی منانے گیاہواتھاجہاں لڑکی کے بھائیوں سلیمان،ناصر پسران آفریدی نے مبینہ طورپر تیسرے ملزم لطیف سے مل کر فائرنگ کردی جن کی فائرنگ سے 47سالہ روایدگل زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیاپولیس نے فضل میر کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -