تیمرگرہ میں ٹرانسپورٹر ز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ میں ٹرانسپورٹر ز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تالاش کے ٹرانسپورٹرز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ،پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی فوری ہٹا نے اور ٹرانسپورٹرز کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کے مطالبات،آل پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن تالاش کے صدر ملک معرف اللہ کی قیادت میں مظاہرین نے مطالبات کے میں نعرے بازی کی اور منی کوچز سڑک کنارے کھڑ ے کرکے احتجاج کیا،اپنے خطاب میں ملک معرف اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ دوماہ سے ٹرانسپورٹر ز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ ے ہیں،لاک ڈاون میں نرمی کا تمام طبقات کو فاید ہ ہوا ہے، مگر پبلک ٹرانسپورٹ خصوصا فلاینگ کوچز پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت مقامی ٹرانسپورٹرز کے گھروں میں فاقے ہے جبکہ گاڑیوں کے اقساط ادا ئیگی کے لئے رقم نہیں،انہوں نے کہا کہ مقامی غریب ٹرانسپورٹرز پر عائد پابندی فوری اٹھا ئی جائے جبکہ انہیں احساس پر وگرام میں شامل کیا جا ئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -