مٹہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا قاتل نکلا

مٹہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا قاتل نکلا

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ سخرہ بتکو میں قتل ہونے والے شخص کے قتل کا معمہ حل بیٹا قاتل نکلا کالاکوٹ پولیس نے ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر زربادشاہ کے نگرانی میں ایس ایچ او سرباز خان کے قیادت میں بڑی کامیابی حاصل کی گذشتہ روز تیزدار الے قتل ہونے والے شخص کی قتل کی ڈراپ سین ہوگیا اپنا سگا بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا بیٹوں نے پہلے موقف اختیار کیا تھا کہ باپ اندھیرے میں گر کر جان بحق ہوا جبکہ لاش مٹہ ہسپتال لانے اور پوسٹ مارٹم کرنے کی بعد بیٹوں نے نامعلوم افراد کی خلاف رپورٹ درج کی پولیس نے صرف چند گھنٹوں میں تمام بیٹوں کو حراست میں لیکر ایک بیٹے نے ذمہ داری قبول کرلی ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیرزربادشاہ اور ایس ایچ او مٹہ تھانہ سرباز خان کا پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کی مطابق ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیرزر بادشاہ نے مٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12مئی کو بوقت عشاء اپنے گھر سے مسجد جانے ایک شخص مسمی روزی خان کو کسی نامعلوم افراد نے تیزدار الے سے مارکر قتل کیا جسے ہی پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر قتل ہونے والے شخص کا پوسٹ مارٹم کیا گیا انہوں نے کہا کہ مقتول کے بیٹوں نے پہلے موقع پر کہا کہ انکے والد گرکر جان بحق ہوا ہے لیکن مٹہ ہسپتال لانے کی بعد زخموں کو دیکھ کر بیٹوں نے نامعلوم افراد کی خلاف رپورٹ کی ادھر پولیس نے شک کی بناء پر مقتول کی بیٹوں سے تفیش شروع کی اور چند گھنٹوں کی اندر مقتول کے بیٹے مسمی عطاء اللہ نے اپنے والد کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی اور مقتول کے ایک اور بیٹے مسمی احسان اللہ نے اپنے ملزم بھائی کے خلاف رپورٹ درج کیا اس موقع پر ڈی ایس پی پیرزربادشاہ نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور پولیس اپنے اس ذمہ داری کو پوری کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام اور پولیس سمیت دیگر ادارے ملکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس علاقے کو ایک خوشحال اور پرامن علاقہ بناکر دم لیں گے اس موقع پر کالاکوٹ پولیس تھانے کے تفتشی افسر اسلام الدین اور دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -